عاصم اظہر کی دوسری منگنی یا محض افواہ؟ وائرل تصاویر نے کئی سوال اٹھادیے

سوشل میڈیا پر گلوکار کی منگنی سے متعلق قیاس آرائیاں، مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات

پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ ان کی چند تصاویر وائرل ہونے کے بعد گلوکار کی دوبارہ منگنی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں عاصم اظہر کریم رنگ کے روایتی لباس میں دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ موجود خاتون نے ہلکے سبز رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

تصاویر سے منگنی کی افواہوں نے جنم لے لیا

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ تصاویر بظاہر ایک خاندانی تقریب کی معلوم ہوتی ہیں، جنہیں دیکھنے کے بعد مداحوں نے عاصم اظہر کی منگنی کے حوالے سے سوالات اٹھانا شروع کردیے ہیں۔ بعض صارفین نے تو گلوکار کو مبارک باد کے پیغامات بھی دینا شروع کردیے۔

تاہم ان خبروں کے حوالے سے تاحال عاصم اظہر یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب تصاویر میں موجود خاتون کی شناخت اور تقریب کی اصل نوعیت بھی واضح نہیں ہوسکی۔

ہانیہ عامر کے ساتھ قربتوں کی خبریں بھی زیر گردش

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان دوبارہ قربتوں سے متعلق خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے ان قیاس آرائیوں کی بھی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Spread the love

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے