سونے کی قیمت کو بڑا جھٹکا، پاکستان میں فی تولہ نرخ 3 لاکھ 80 ہزار سے بھی نیچے گر گئے

ایک ہی روز میں فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے سستا، دس گرام کی قیمت میں بھی 13 ہزار روپے سے زائد کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے دوران ایک بار پھر بھاری کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونے کا نرخ 15 ہزار 400 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے پر آگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 203 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 154 ڈالر مزید سستا

عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 154 ڈالر گر کر 3 ہزار 573 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

امریکی شرح سود سے متعلق توقعات نے سونے کی قیمتوں کو متاثر کیا

بازار کی صورتحال کے مطابق امریکی شرح سود میں اضافے کے امکانات نے عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نمایاں ہیں۔ عالمی نرخوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں مزید نیچے آگئی ہیں۔

Spread the love

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے