وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سنگاپور میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے ایک پُرکشش مقام کے طور پر متعارف کرانے اور دونوں ممالک کے معاشی تعلقات مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔
اسلام آباد میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بات سنگاپور میں پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع
وزیر خزانہ نے شرکاء کو پاکستان میں بہتر ہوتی معاشی صورتحال، معاشی استحکام، مالیاتی خسارے میں کمی اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط، ساختی اصلاحات اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کے حکومتی عزم کو بھی اجاگر کیا۔محمد اورنگزیب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ پاکستانی اور سنگاپور کے سرمایہ کاروں کے درمیان روابط اور تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومت کے نجکاری پروگرام پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری سے قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے، حکومتی اخراجات محدود کرنے اور معاشی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
The government is seeking stronger overseas business partnerships to attract investment and support economic growth.
کاروباری روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال
کاروباری روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال
اس موقع پر پاکستانی کاروباری شخصیات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے دونوں ممالک کے کاروباری شعبوں کے درمیان براہِ راست روابط بڑھانے اور معاشی تعاون کے نئے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
