اسپیس ایکس کی خلائی تاریخ میں بڑی پیش رفت، اسٹارشپ پہلی بار لانچ ٹاور پر واپس اتار لیا گیا

171 فٹ طویل خلائی جہاز کی کامیاب واپسی، مدار میں 14 چکر اور اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی چھوڑ دیے

امریکی ارب پتی ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے راکٹ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ کمپنی کا اسٹارشپ خلائی جہاز کامیاب پرواز کے بعد پہلی مرتبہ میکازیلا لانچ ٹاور پر واپس اتارنے میں کامیاب ہوگیا، جسے خلائی تحقیق اور دوبارہ قابلِ استعمال راکٹ ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیکساس میں اسٹارشپ کی تاریخی واپسی

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 171 فٹ طویل اسٹارشپ نے جنوبی ٹیکساس میں واقع میکازیلا لانچ ٹاور پر کامیاب لینڈنگ کی۔ اس کامیابی کے ساتھ خلائی جہاز کو براہِ راست لانچ ٹاور پر واپس لانے کا ایک اہم تجرباتی مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔

خلا میں 22 گھنٹے قیام، زمین کے 14 چکر مکمل

اسپیس ایکس کے اسٹارشپ نے زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد تقریباً 22 گھنٹے خلا میں گزارے اور اس دوران کرۂ ارض کے گرد 14 چکر مکمل کیے۔ اپنے اس خلائی سفر کے دوران جہاز نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کے سیٹلائٹس بھی مدار میں چھوڑے۔

سپر ہیوی بوسٹر کی واپسی سمندر میں ہوئی

دوسری جانب اسٹارشپ کو خلا تک پہنچانے والے سپر ہیوی راکٹ بوسٹر کی لانچ ٹاور پر واپسی کا تجربہ کامیاب نہ ہوسکا۔ بوسٹر کو ٹاور پر اتارنے کے بجائے سمندر میں اتارا گیا۔

اس کے باوجود اسٹارشپ کی کامیاب واپسی کو مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ دوبارہ استعمال ہونے والی راکٹ ٹیکنالوجی خلائی سفر کے اخراجات کم کرنے اور مستقبل کے طویل فاصلے کے مشنز میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

Spread the love

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے