پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع حب اور پاکستان نوجوان اتحاد ضلع حب کے درمیان اہم تنظیمی و مشاورتی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع حب کے ضلعی دفتر میں ایک اہم تنظیمی و مشاورتی ملاقات منعقد ہوئی، جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع حب کے ضلعی صدر نعمان فتح بلوچ نے کی۔
پروگرام کے باقاعدہ آغاز، نظامت اور تمام تر کارروائی کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری آغا یاسر نواز قاضی نے انجام دیے۔ انہوں نے پاکستان نوجوان اتحاد ضلع حب کے ضلعی صدر ساحر مگسی کو اپنے معزز وفد اور ساتھیوں سمیت دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع حب کی جانب سے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
آغا یاسر نواز قاضی نے بحیثیت اسٹیج سیکرٹری پورے پروگرام کو منظم انداز میں آگے بڑھایا، دونوں تنظیموں کے معزز عہدیداران اور شرکاء کا تعارف کروایا اور ملاقات کے تمام مراحل کو باہمی احترام اور خوشگوار ماحول میں جاری رکھا۔
اس موقع پر دونوں نوجوان تنظیموں کے رہنماؤں کے درمیان نوجوانوں کو درپیش مسائل، تعلیم، فنی تربیت، روزگار کے مواقع، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور مثبت سیاسی و سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آغا یاسر نواز قاضی نے دونوں تنظیموں کے درمیان باہمی اعتماد، اتحاد، اتفاق اور تنظیمی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حب کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے تمام نوجوان تنظیموں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی جانب سے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور یوتھ اسکلز پروگرام کے حوالے سے پاکستان نوجوان اتحاد کے وفد کو آگاہی فراہم کی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ان پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت، جدید ہنر سیکھنے اور روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
آغا یاسر نواز قاضی نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو صرف سیاسی سرگرمیوں تک محدود رکھنے کے بجائے تعلیم، ٹیکنیکل ٹریننگ، ہنر اور روزگار کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں تنظیمیں مشترکہ طور پر نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے اور انہیں حکومتی پروگراموں سے مستفید کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گی۔
ملاقات میں اپنے قائد وفاقی وزیر برائے تجارت نواب جام کمال خان عالیانی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی نوجوانوں کے لیے سرپرستی، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کو بھی سراہا گیا۔ اس موقع پر آغا یاسر نواز قاضی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت، وژن اور رہنمائی کو آگے بڑھاتے ہوئے نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
پروگرام کے دوران آغا یاسر نواز قاضی نے پاکستان نوجوان اتحاد ضلع حب کے تمام معزز عہدیداران اور شرکاء کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع حب ہر مثبت، تعمیری اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق جدوجہد میں پاکستان نوجوان اتحاد کے ساتھ قدم بہ قدم اور شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ باہمی تعاون اور نوجوانوں کے اتحاد کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع حب کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ ہم چوبیس گھنٹے، کسی بھی وقت، نوجوانوں کے جائز مسائل اور مثبت مقاصد کے لیے سب سے آگے کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نوجوانوں میں اتفاق، اتحاد اور باہمی اعتماد قائم رہا تو دونوں تنظیمیں مستقبل میں ایک دوسرے کے لیے مضبوط بازو ثابت ہوں گی اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے حب کے نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط، مثبت اور مؤثر پلیٹ فارم قائم کریں گی۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع حب کے ضلعی صدر نعمان فتح بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری آغا یاسر نواز قاضی، ضلعی فنانس سیکرٹری مصطفیٰ جاموٹ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد اکبر بارکزئی، ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فضل لغاری، ضلعی نائب صدر فراز موندرہ، ضلعی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری فیصل موندرہ، ضلعی ڈپٹی فنانس سیکرٹری نواز زور، ضلعی آفس سیکرٹری حافظ سمیع اللہ اور واجد بلوچ موجود تھے۔
جبکہ پاکستان نوجوان اتحاد ضلع حب کی جانب سے ضلعی صدر ساحر مگسی کے ہمراہ سینئر رہنما ایاز علی جاموٹ، جاوید دیناری، اشرف علی تنیو، نادر علی دایو، فقیر مہر حسین کلمتی اور جاوید سومرو سمیت دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر ضلعی صدر نعمان فتح بلوچ کی زیرِ صدارت ہونے والی اس ملاقات کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری آغا یاسر نواز قاضی نے تمام معزز مہمانوں، دونوں تنظیموں کے عہدیداران اور شرکاء کا ایک مرتبہ پھر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں باہمی رابطوں، اتحاد، اتفاق اور مشترکہ جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع حب پاکستان نوجوان اتحاد ضلع حب
