آئی جی پولیس بلوچستان کا قاسم لائن کوئٹہ کا دورہ، جوانوں کیلئے جدید جم کے قیام کا اعلان

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے جدید جم کے قیام کیلئے 10 لاکھ روپے فراہم کرنے کی منظوری دی۔

کوئٹہ میں قاسم لائن کے دورے کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد، ایس ایس پی آپریشن ڈویژن ملک اصغر عثمان، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر کمال خان کبزئی، زونل اور ونگ کمانڈرز سمیت دیگر پولیس افسران نے آئی جی کا استقبال کیا۔

مختلف شعبوں کا معائنہ

انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر نے قاسم لائن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، جن میں ایم ٹی سیکشن، فائر سمیولیٹر، بیرکس، رہائشی کوارٹرز، دفاتر اور کینٹین شامل تھے۔ انہوں نے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی رہائشی و دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی محمد طاہر نے کہا کہ پولیس اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، صحت اور بنیادی ضروریات کی تکمیل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کے طبی علاج، بچوں کی تعلیم اور دیگر فلاحی امور پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے اہلکاروں کے جذبے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ملازمت محض سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور تحفظ کا اہم فریضہ ہے، جسے دیانتداری اور لگن کے ساتھ انجام دینا چاہیے۔

The initiative aims to improve police personnel welfare, fitness and access to essential facilities.

جدید جم کیلئے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے کہا کہ قاسم لائن میں جدید جم کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ پولیس اہلکاروں کی جسمانی صحت اور فٹنس بہتر بنائی جا سکے۔آئی جی پولیس محمد طاہر نے جدید جم کے قیام کیلئے 10 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ جوانوں کی فلاح و بہبود اور ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔دورے کے اختتام پر آئی جی پولیس نے اہلکاروں کے مسائل سنے اور متعدد مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔

Spread the love

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے