وزیراعلیٰ بلوچستان سے بار کونسلز کے وفد کی ملاقات، وکلاء کیلئے چار اہم حکومتی نوٹیفکیشنز جاری

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پاکستان بار کونسل اور بلوچستان بار کونسل کے وفد کو وکلاء کی فلاح و بہبود، طبی سہولیات، قانونی معاونت اور مالیاتی سہولیات سے متعلق چار حکومتی نوٹیفکیشنز حوالے کر دیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان بار کونسل اور بلوچستان بار کونسل کے اراکین ایڈووکیٹ منیر احمد کاکڑ، ایڈووکیٹ نادر علی چھلگری، نجیب احمد کاکڑ اور افضل حریفال نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وکلاء کی فلاح و بہبود اور تحفظ کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے جاری کردہ چار اہم نوٹیفکیشنز وفد کے حوالے کیے۔

وکلاء کیلئے طبی اور قانونی معاونت

محکمہ قانون کے نوٹیفکیشن کے تحت وکلاء کو قانونی مشاورتی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں گریڈ 18 کے سرکاری ملازمین کے مساوی طبی سہولیات حاصل ہوں گی۔محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے تحت دورانِ فرائض دہشت گردی یا کسی ناخوشگوار واقعے میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کو شہید قرار دے کر شہداء کیلئے مقررہ حکومتی مراعات اور فوائد فراہم کیے جائیں گے۔اسی طرح محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے تحت وکلاء کو مالیاتی اداروں سے قرضوں، کریڈٹ کارڈز اور دیگر بینکاری سہولیات تک رسائی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

The measures cover legal assistance, healthcare, financial access and compensation for lawyers killed on duty.

وکلاء کی فلاح و تحفظ حکومت کی ترجیح

اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وکلاء معاشرے میں قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور آئینی حقوق کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت بلوچستان ان کی پیشہ ورانہ ضروریات، فلاح و بہبود اور تحفظ کو اہمیت دیتی ہے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت وکلاء کو دورانِ فرائض درپیش خطرات اور مشکلات سے آگاہ ہے اور ان کے تحفظ و فلاح کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ متعلقہ محکمے وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے اور انہیں درکار سہولیات فراہم کرنے کیلئے باہمی رابطے سے کام جاری رکھیں گے۔وکلاء کے وفد نے حکومتی اقدامات پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔

Spread the love

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے