ڈسٹرکٹ پولیس حب
پولیس تھانہ بیروٹ کی دو کامیاب کارروائیاں، 1 کلو چرس برآمد، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
ایس پی حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات پر، ایس ڈی پی او حب سرکل امام یعقوب بلوچ کی زیرِ نگرانی، ایس ایچ او بیروٹ عطاء اللہ جاموٹ اور پولیس ٹیم نے دو کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔
پہلی کارروائی: دورانِ گشت بھوانی، شاہ پمپ کے عقب میں پولیس نے مشکوک شخص کو قابو کرکے اس کے قبضے سے 1,000 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کی شناخت عطاء الرحمن ولد عبد الرحمن، قوم لانگو، سکنہ گجر گوٹھ حب کے نام سے ہوئی۔
دوسری کارروائی: E-Police Post کے ذریعے چیکنگ کے دوران پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم شیر محمد ولد علی نواز، قوم رند، سکنہ اوستہ محمد، ضلع جعفرآباد، حال بلوچ کالونی حب کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پولیس تھانہ صدر اوستہ محمد کے مقدمہ فرد نمبر *24/2020، بجرم دفعہ *302، 34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس حب کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حب
