کوئٹہ: BTEVTA کا بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے سولر ٹیکنیشن اور ڈریس ڈیزائننگ کورسز میں مفت داخلوں کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (BTEVTA) نے صوبے بھر کے لوکل اور ڈومیسائل کے حامل نوجوانوں کے لیے مختلف فنی کورسز میں مفت داخلوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق داخلے 6 ماہ کے دورانیے پر مشتمل سولر ٹیکنیشن اور ڈریس ڈیزائننگ کورسز کے لیے دیے جا رہے ہیں۔ ان کورسز میں داخلے کے لیے تعلیمی قابلیت کم از کم مڈل پاس اور عمر کی حد 18 سے 40 سال مقرر کی گئی ہے۔
خواہش مند امیدوار 05 نومبر تک ادارے کے پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ منتخب امیدواروں کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز 16 نومبر 2026 سے صوبے کے نامزد فنی تربیتی مراکز میں کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لیے شہری ہیلپ لائن نمبر 0812870875 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Spread the love